وزیراعلیٰ کے سی آر نے وزیرفینانس کو فون پر کسانوں کیلئے فوری کنال سے پانی جاری کرنے کی ہدایت دی
حیدرآباد :21۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)
کوڈاویلی کے کسانوں کیلئے آج انتہائی حیرت کا دن رہا کیونکہ انکی فصلوں کی سیرآبی کیلئے کنال سے ندی میں فوری پانی چھوڑنے کی ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر نے خود فون پر ریاستی وزیر فینانس ٹی۔ ہریش راؤ کو ہدایت دی۔

دراصل ریاستی وزیر فینانس ٹی۔ ہریش راؤ آج کوڈا گنڈلہ کے قریب موجود کنال کا معائنہ کرنے کی غرض سے پہنچے تھے جہاں کسانوں کی بڑی تعداد نے وزیر فینانس کو واقف کروایا کہ اس کنال کے ذریعہ کوڈا ویلی کی ندی میں پانی چھوڑنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے جس سے ان کی فصلیں سیرآب ہونگی۔
کسانوں کی اس نمائندگی پر ریاستی وزیر فینانس ٹی۔ ہریش راؤ نے اسی مقام سے وزیر اعلیٰ کے سی آر کو فون کرتے ہوئے کسانوں کی مشکلات اور کسانوں کے مطالبہ سے واقف کروایا۔
(وزیراعلیٰ کے سی آر اور وزیر فینانس ہریش راؤ کے درمیان فون پر ہوئی بات چیت کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتاہے)
جس پر وزیر اعلیٰ کے سی آر نے وزیر فینانس ٹی۔ہریش راؤ کو ہدایت دی کہ فوری طور پر اس کنال سے کوڈاویلی کی ندی میں پانی چھوڑتے ہوئے کسانوں کی خواہش اور ان کی ضروریا ت کو پورا کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ کے سی آر کی اس ہدایت پر وہاں موجود کسانوں میں خوشی کی لہر دؤڑگئی ۔وزیر فینانس ٹی۔ ہریش راؤ نے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کے سی آر سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں کو مبارکباد دی۔
ریاستی وزیر فینانس ٹی۔ ہریش راؤ نے اس موقع پر کہا کہ کسانوں کی معاشی ترقی وزیر اعلیٰ کے سی آر کا اولین خواب اور مقصد ہے
انہوں نے انکشاف کیا کہ کنال کے ذریعہ کوڈا ویلی کی ندی میں پانی چھوڑنے اس اطراف و اکناف کے کسانوں کی 10,000 ایکڑ ارا ضی سیرآب ہوگی اور انکی فصلوں کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔