حیدرآباد ایئر پورٹ پر دبئی سے پہنچے مسافر کے قبضے سےایک کروڑ 81 لاکھ روپئے مالیتی 2,915 گرام سونا ضبط

حیدرآباد ایئر پورٹ پر دبئی سے پہنچے مسافر کے قبضے سے
ایک کروڑ 81 لاکھ روپئے مالیتی 2,915 گرام سونا ضبط
اندرون ایک ہفتہ چار کروڑ سے زائد کے سونے کی ضبطی

حیدرآباد : 24/مئی (سحر نیوز ڈاٹ کام)

حیدرآباد کےراجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ RGIA#(شمس آباد ایرپورٹ) پرمحکمہ کسٹمس کےعہدیداروں کی چوکسی کے باعث اندرون ایک ہفتہ بیرون ممالک سے بڑی مقدار میں اسمگل کیا جانے والا یا چھپاکر لایا جانے والا کروڑہا روپئے مالیتی سونا کی ضبطی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

18 مئی کی صبح محکمہ کسٹمز ایئر انٹلی جنس یونٹ کےعہدیداروں نے دبئی سے حیدرآباد ایئرپورٹ پہنچنےوالے ایک مسافر کے قبضہ سے 1,761گرام خالص سوناضبط کرلیاتھا۔کسٹمز عہدیداروں کے مطابق اس ضبط شدہ سونا کی جملہ مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ 6 ہزار 250 روپئے تھی۔بعدازاں اس مسافر کوکسٹم ایکٹ 1962 کے تحت ضبط شدہ سونا کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کل 23 مئی کی صبح محکمہ کسٹمز ایئر انٹلی جنس یونٹ،راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ نےریاض (سعودی عرب) سے آنے والے تین مسافروں کے قبضہ سے پیسٹ کی شکل میں جوتوں میں چھپاکر لایا ہوا سونا ضبط کیا تھا۔جس کا وزن 1,818.98 گرام تھاجس کی جملہ مالیت ایک کروڑ 13 لاکھ 13 ہزار 558 (1,13,13,558) روپئے تھی۔ان دونوں معاملات میں چار مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

محکمہ کسٹمز ایئر انٹلی جنس یونٹ،راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کی اطلاع کے مطابق ایک موصولہ مخصوص اطلاع کے بعد آج 24 مئی کی صبح 3 بجے ایمریٹس کی فلائٹ نمبر EK-524 کے ذریعہ دبئی سے آنے والے ایک مسافر کو روک کر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ایک ایمرجنسی لائٹ برآمد ہوئی جس کو کھول کرمکمل جانچ کی گئی تو اس میں سے 2,915 گرام سونا برآمد ہوا۔جسے ایمرجنسی لائٹ کی بیاٹری کی شکل میں ڈھال کر لایا گیا تھا اس سونا کو ضبط کرلیا گیا۔

کسٹمزعہدیداروں کے مطابق اس ضبط شدہ سونا کی قیمت ایک کروڑ 81 لاکھ 60 ہزار 450 روپئے ہے۔اس مسافر کو انڈین کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت گرفتارکرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس طرح 18 مئی سے آج تک اندرون ایک ہفتہ حیدرآباد ایئر پورٹ پرمحکمہ کسٹمز کے عہدیداروں نے جملہ چار کروڑ، 4 لاکھ 80 ہزار 258 روپئے مالیتی سونا ضبط کیا ہے۔

https://www.facebook.com/khanyahiya276/videos/243219631655171

 

 

حیدرآباد ایئر پورٹ پر ریاض سے آ نے والے تین مسافروں کے قبضہ سے ایک کروڑ 13 لاکھ روپئے مالیتی 1818 گرام سونا ضبط

 

حیدرآباد ایئر پورٹ پر دبئی سے پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے ایک کروڑ روپئے سے زائدمالیتی 1,761 گرام سونا ضبط

خبریں سرقہ کرنا مجبوری ہو تو سحر نیوز کا حوالہ لازمی طور پر دینا ہوگا / بالخصوص چند یوٹیوبرس کی جانب سے بلاءٰ اجازت اورحوالہ خبروں کاسرقہ عام بات بن کر رہ گئی ہے۔!!