عادل آباد میں رشوت خور اسسٹنٹ انجینئر محکمہ پنچایت راج اے سی بی کے ہاتھوں دبوچ لیا گیا

ریاستی خبریں

عادل آباد میں رشوت خور اسسٹنٹ انجینئر اے سی بی کے ہاتھوں دبوچ لیا گیا

تلنگانہ / عادل آباد : 28۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)ریاست تلنگانہ کے کئی سرکاری محکمہ جات میں حکومت اورمحکمہ اینٹی کرپشن بیورو کی سخت کارروائیوں کے بعد بھی رشوت کا چلن ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

آج عادل آباد میں اسسٹنٹ انجینئر ،محکمہ پنچایت راج چندراشیکھر  اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے اس وقت رنگے ہاتھوں دبوچ لیا گیا جب وہ سڑکیں بچھانے کے کاموں کی تکمیل کے بعد بِل کی ادائیگی کیلئے کنٹراکٹر سے دو لاکھ روپئے بطور رشوت طلب اور قبول کررہا تھا ۔

اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں کی ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ کنٹراکٹر کے بِل کی منظوری کیلئے اسسٹنٹ انجینئر ، محکمہ پنچایت عادل آباد راج چندراشیکھر کی جانب سے دو لاکھ روپئے کی رشوت طلب کرنے پر کنٹراکٹرنے اس کی شکایت محکمہ اینٹی کرپشن بیورو سے کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے آج اے سی بی عہدیداروں نے جال بچھا کر ریونیوگیسٹ ہاؤس میں چندراشیکھر کو رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

تمام کارروائیوں کی تکمیل کے بعد رشوت حاصل کرنے والے اسسٹنٹ انجینئر ،محکمہ پنچایت عادل آباد راج چندراشیکھر کو گرفتارکرلیا گیا جسے بعدازاں عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے