جنوبی کوریا میں لینڈنگ سے عین قبل ایمرجنسی دروازہ کھولنے والا مسافرگرفتار ، 194 مسافرین کے ساتھ طیارہ کی بحفاظت لینڈنگ

جنوبی کوریا میں لینڈنگ سے عین قبل ایمرجنسی دروازہ کھولنے والا مسافر گرفتار
194 مسافرین کے ساتھ طیارہ کی بحفاظت لینڈنگ،سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل

سیول/نئی دہلی: 26/مئی
(سحر نیوز ڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

جنوبی کوریا میں طیارہ کی پرواز اور اس کی لینڈنگ سےعین قبل ایک مسافرنے ہنگامی طور پر باہر نکلنےوالا دروازہ Emergency Exit Door#کھول دیا جب کہ طیارہ ابھی ہوا میں تھا۔ تاہم حکام نے بتایا کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی اطلاع کے مطابق ایشیانا ایئر لائنز Asiana AirLines# کی A321# ایئربس طیارہ میں سوارمسافروں نے اس مسافر کودروازہ کھولنے سےروکنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے کیونکہ دروازہ بالآخر جزوی طور پر کھل گیاتھا۔وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس مسافر کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

یہ طیارہ 194 مسافروں کے ساتھ ایک گھنٹہ قبل جیجو جزیرہ سے روانہ ہونے کے بعد تقریباً 12:40 بجے ڈائیگو ایئر پورٹ پر بحفاظت پر اترگیا۔اس سنسنی خیز اقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔طیارہ کےمسافروں میں نوعمر کھلاڑی بھی شامل تھے جو ایک اورجنوب مشرقی شہر السان میں ٹریک اور فیلڈ مقابلوں میں شرکت کی غرض سے جارہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس مسافر سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں جس نے طیارہ کا ایمرجنسی دروازہ کھولاتھا تاہم فوری طور پر مسافر کا مقصد معلوم نہیں ہو سکا۔دی گارڈین نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ” پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے جب ایمرجنسی دروازے کے قریب بیٹھے مسافر نے کہا کہ اس نے اس کے لیور کو چھوا تھا۔”

ایشیانا ایئر لائنزکے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہوائی جہاز لینڈنگ سے چند منٹ کے فاصلے پر تھا جب ہنگامی دروازہ کے ساتھ بیٹھے ایک مسافر نے ایک کور کھولا اور ایک لیور کھینچا تو دروازہ زمین سے تقریباً 200 میٹر اوپر کھل گیا تھا۔

اس جہاز میں سوار مسافرین کی جانب سے لیے گئے اس واقعہ کے دو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلے ایمرجنسی دروازے سے کیبن میں داخل ہونے والی تیز ہواؤں کے باعث چند مسافروں کے کپڑے اور بال اڑ رہے ہیں۔اس واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔لیکن چند مسافرین کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔