وقارآباد ضلع: گریجویشن مکمل کرچکے بیروزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری
گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور میں 29 اگست کو جاب میلہ
وقارآباد/تانڈور: 27۔اگست
(سحر نیوز ڈاٹ کام )
وقارآبادضلع کےحلقہ اسمبلی تانڈور کے گریجویشن تک کی تعلیم مکمل کرچکے بیروزگار نوجوانوں کو پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور ڈاکٹر ایم۔رویندر نے خوشخبری دیتے ہوئے پریس نوٹ جاری کیاہےکہ میجک بس انڈیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے حیدرآباد روڈ پر موجود گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور میں 29 اگست ، بروز منگل ، 10 بجے صبح سے ایک جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
اس سلسلہ میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور ڈاکٹر ایم۔رویندرنے بتایا کہ سال 2019 تا 2023ء تک گریجویشن مکمل کر لینے والے بیروزگار نوجوان اس جاب میلہ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
تانڈور کے گورنمنٹ دگری کالج میں منعقد کیے جارہے اس جاب میلہ میں ٹیک مہندرا،سائی کس،ایریٹی سولیوشن،جین پیاکٹ، آئی آئی ایف ایل فینانس،ایچ ڈی ایف سی بینک،بی پی او سی،ونس کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سے ملازمت کےلیے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔
پرنسپل ڈاکٹر ایم۔رویندر کے مطابق ملازمت کے لیے درخواست داخل کرنے والے طلبہ کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اپنے ساتھ دسویں جماعت، انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کی تکمیل کے میمورنڈم،آدھار کارڈ کی زیراکس،اپنی پاسپورٹ سائز کی فوٹوز بھی لائیں۔بائیو ڈاٹا Resume# کی پانچ عدد کاپیاں اور تعلیمی اسناد Education Certificates# کا ایک سیٹ لانا ہوگا۔
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور ڈاکٹر ایم۔رویندر نے تانڈور کے بیروزگار نوجوانوں سے اس جاب میلہ سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے۔ جس کے لیے کوئی فیس ادا کرنی نہیں ہوگی۔
” یہ بھی پڑھیں ”


