تلنگانہ میں شدید بارش کے پیش نظر کل 28 جولائی کو بھی تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل

تلنگانہ میں شدید بارش کے پیش نظر کل 28 جولائی کو بھی تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل 

حیدرآباد: 27۔جولائی (سحرنیوز ڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ گذشتہ دو ہفتوں سے شدید ترین بارش کی لپیٹ میں ہے۔کل دوبارہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کےدؤران بشمول حیدرآباد ریاست کے کئی اضلاع میں شدید سے شدید ترین بارش اور سیلابی صورتحال کی پیش قیاسی کی ہے۔

ان بارشوں کے پیش نظر چیف منسٹرکے۔چندراشیکھرراؤ کی ہدایت پر ریاستی محکمہ تعلیمات نے گذشتہ ہفتہ کے چہارشنبہ،جمعرات اور جمعہ کوگریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں موجود تمام سرکاری اورخانگی تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا تھا جبکہ اس کے ساتھ جمعرات اور جمعہ کو تمام سرکاری اور خانگی دفاتر کو بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

بعدازاں گذشتہ ہفتہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید تین دنوں تک ریاست کے تمام اضلاع میں شدید ترین بارش کی پیش قیاسی کے بعدریاستی محکمہ تعلیمات کی جانب سے بروز ہفتہ 22 جولائی کو ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

بارش کی شدت برقرار رہنے اور ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر دوبارہ حکومت تلنگانہ نے جاریہ ہفتہ چہارشنبہ 26 جولائی اور آج جمعرات 27 جولائی کو ریاست تلنگانہ کے تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

اب ریاست میں جاری شدید بارش کے پیش نظر چیف منسٹرکے۔چندرا شیکھرراؤ کی جانب آج 27 جولائی کوریاستی وزیرتعلیم پی۔سبیتا ندرا ریڈی کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان تعطیلات میں اضافہ کرتے ہوئے ریاست کے تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کو کل بروز جمعہ 28 جولائی کو بھی تعطیل دی جائے۔اور اس سلسلہ میں فوری طور پر درکار احکام جاری کیے جائیں۔

چیف منسٹر کے۔چندرا شیکھر راؤ کی جانب سے ریاستی وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندر ریڈی کو دی گئی اس ہدایت کےبعد کرونا وکاٹی سیکریٹری حکومت تلنگانہ نے ایک میمو نمبر Memo No: 5104/Prog/II/A1/2023 جاری کر دیا ہے۔جس کے تحت ریاست تلنگانہ میں موجود تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کو کل 28 جولائی کو تعطیل رہے گی۔

وہیں عثمانیہ یونیورسٹی اور جے این ٹی یو ایچ یونیورسٹی میں کل منعقدہ امتحانات کو بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اب 29 جولائی بروز ہفتہ یوم عاشورہ اور اتوار 30 جولائی کی تعطیل کے بعد 31 جولائی بروز پیر سے ہی ریاست میں دوبارہ تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں آئے گی۔اگر شدید بارش کا سلسلہ تھم گیا تو۔!!

وہیں کل 28 جولائی بروز جمعرات کی تعطیل کے اعلان کے بعد ماہ جولائی میں ریاست کےتعلیمی اداروں کو جملہ 13 ایام کی تعطیلات ہوگئیں۔اگر عید غدیر کی اختیاری تعطلیل کوبھی شامل کر لیا جائے تو 14 بوم کی تعطیلات ہو جائیں گی۔اس طرح ریاست میں جاریہ ماہ تعلیمی ایام صرف 16 دن کے ہی ہوں گے۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ محکمہ تعلیمات طلبہ کے ان قیمتی تعلیمی ایام کے نقصان کا مداوا کس طرح کرےگا۔؟ اطلاع ہے کہ چند خانگی اسکولوں نے آن لائن تعلیم کے نظام کا آغاز کرتے ہوئے کوویڈ وباء اور طویل لاک ڈاؤن کی یادیں تازہ کردی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں "

" 48 گھنٹوں کے دؤران بشمول حیدرآباد تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں شدید سے شدید ترین بارش کی پیش قیاسی " 

تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دؤران شدید ترین بارش کی پیش قیاسی، ریڈ الرٹ جاری، حیدرآباد میں سیلابی صورتحال کا انتباہ