ہمیشہ پانی سے دور رہنے والے موروں کی بڑی تعداد کا
جھیل کے پانی کے اوپر سے اڑنے والا خوبصورت اور دلکش ویڈیو وائرل
حیدرآباد: 03۔جولائی
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
سوشل میڈیا کےمختلف پلیٹ فارمز بالخصوص ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر چرند،پرند،جنگلی اور پالتو جانوروں کےعجیب و غریب اور خوبصورت و دلکش ویڈیوز اکثر شیئر کیے جاتے ہیں۔جس سے سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہوتے ہیں اور ایسے ویڈیوز کو بہت زیادہ پسند بھی کیا جاتا ہے اور انہیں شیئر بھی کیا جاتا ہے ساتھ ہی وہاں سے ایسے ویڈیوز واٹس ایپ پر وائرل کیے جاتے ہیں۔
کئی سوشل میڈیا صارفین جہاں اپنے پالتوں کتوں اور بلیوں کے عجیب و غریب اور انسانوں جیسی حرکت کرنے یا انسانی ہدایت پرعمل کرنے والے ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں تو وہیں کئی صارفین اچانک سڑکوں،پارکوں یا پھرجنگلوں میں لیےگئے ویڈیوز کوشیئر کرتے ہوئے صارفین کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔ایسے صارفین کو بہت سے لوگ فالو بھی کرتے ہیں جو جانوروں اور قدرتی مناظر کو پسند کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پر Yoda4ever@ نے 20 سیکنڈ کا ایک ایسا ہی انتہائی دلکش اورخوبصورت ویڈیو شیئر کیاہے۔جس میں موروں کی بڑی تعدادایک خوبصورت جھیل کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پانی کے اوپر سے پرواز کررہی ہے۔
یہاں قابل ذکر اور اہم نکتہ یہ ہےکہ قارئین نےزیادہ تر موروں کو ہمیشہ پانی کے ذخیرہ سے دور جنگلوں اور سبزہ زار پر رقص کرتے ہوئے یا پھر اپنے پروں کو کھولے ہوئے ہی دیکھا ہوگا۔
نوٹ : اس ویڈیو کو پوسٹ کنندہ کی جانب سے نامعلوم وجوہات کے باعث ٹوئٹر پر ڈیلیٹ کردیا گیا ہے"۔ ” ویڈیو نیچے دیکھا جاسکتا ہے"
https://twitter.com/Yoda4ever/status/1542866864455487488
موروں کواب تک نہ ہی کے پانی کے ذخیرہ کے قریب دیکھا گیا اور نہ ہی کبھی انہیں پانی کےاوپر سے پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔جیسا کہ عام طور پر چیل،چڑیاں،کوے اور دیگر پرندے عام طور پر پرواز کرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔اس کی ایک اہم وجہ یہ مانی جاتی ہے کہ چونکہ مور کا وزن دیگر پرندوں کی بہ نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے تو اس لیے وہ پانی کے اوپر سے پرواز نہیں کرتے!!
ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے اس ویڈیو کے متعلق یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ خوبصورت منظر کہاں کا ہے؟اس ویڈیو کو دیکھنے سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی پارک میں موجود جھیل کا منظر ہے۔جسے ٹوئٹر پر پسند کیا جارہا ہے۔


