جمعیتہ علماضلع وقارآباد کی جانب سے تانڈور میں باڈی بلڈنگ مقابلہ کے سلور میڈل یافتہ شیخ واصف کی تہنیت وشال پوشی

جمعیتہ علماضلع وقارآباد کی جانب سے تانڈور میں
باڈی بلڈنگ مقابلہ کے سلور میڈل یافتہ شیخ واصف کی تہنیت وشال پوشی

وقارآباد/تانڈور: 20۔ڈسمبر(سحرنیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ باڈی بلڈنگ اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ریاستی سطح کے ” مسٹر تلنگانہ” باڈی بلڈنگ مقابلے میں 95 کلو کے زمرہ میں دوسرا مقام حاصل کرنے والے تانڈور کے نوجوان شیخ واصف کو تہنیت پیش کرنے کی غرض سے آج جمعیۃ علماضلع وقارآباد کی جانب سے جمعیتہ کے دفتر واقع تانڈورمیں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ان مقابلوں کے سلور میڈلسٹ شیخ واصف کی شال پوشی کی گئی اور مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علما ضلع وقارآباد کے ہاتھوں یادگارمومنٹو پیش کیا گیا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے کہا کہ صحت اللہ کی عطا کردہ عظیم نعمت ہے صحت و تندرستی کے بغیر انسان ہر رشتے پر بوجھ بن جاتا ہے آج کل کیمیکل زدہ ناقص غذاؤں کی کثرت اور کھانے پینے میں بے قاعدگی کی وجہ سے لوگ مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں ایسے حالات میں اپنی عمر اور طاقت کے موافق ہر ایک کو ورزش اور کسرت کے ذریعہ اپنے آپ کوجسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھنے کی شدید ضرورت ہے۔

مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے اپنے خطاب میں تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل سوشیل میڈیا کی لت کا شکار ہے جس میں وہ صحت و توانائیوں کے ساتھ ساتھ اپنی عمر کے قیمتی لمحات ضائع کررہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اعلیٰ تعلیم اوربہتر ملازمت کی فکر کے ساتھ اپنے آپ کو صحت مند رکھیں۔

اس تقریب میں مولانا محمد عبدالرحمن اطہر قاسمی،محمد اعجاز مالک و ٹرینر الٹی میٹ فٹنیس جم تانڈور،سابق امیر مقامی جماعت اسلامی ہند سراج صمدانی،محمد رضوان کے بشمول جمعیۃ علما ضلع وقارآباد کے اراکین اور نوجوانان تانڈور موجود تھے۔