چیوڑلہ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ،ایک ہلاک، دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر

ریاستی خبریں

چیوڑلہ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ،ایک ہلاک،دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر

حیدرآباد/چیوڑلہ ۔یکم/ فروری(سحرنیوزڈاٹ کام) ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ کے قریب آج شام ڈی سی ایم ویان اور موٹرسیکل میں خوفناک تصادم کے باعث موٹرسیکل راں ہلاک ہوگیا اور حادثہ کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھنے سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ڈی سی ایم ویان شراب کی بوتلوں سے لدی ہوئی تھی ۔

چیوڑلہ منڈل کے مرزاگوڑہ کے کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی موٹرسیکل نے ڈی سی ایم ویان کو ٹکر دے دی جسکے باعث موٹرسیکل راں کی جائے حادثہ پر ہی دلسوزموت واقع ہوگئی حادثہ کی اطلاع پر چیوڑلہ کے پولیس عہدیداران اور عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور دونوں گاڑیوں میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے چیوڑلہ سے فائر انجن طلب کرلیے گئے تھے۔

انتہائی مصروف اس حیدرآباد۔بیجاپور ہائی وے پراس حادثہ کے بعد ٹریفک نظام مکمل طور پر مسدود ہوگیاتھااور سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں ۔ اس حادثہ میں ہلاک موٹرسیکل راں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔چیوڑلہ پولیس اس حادثہ کے سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے