چھ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے مرتکب کو پھانسی کی سزا

جرائم و حادثات ریاستی خبریں

چھ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے مرتکب کو پھانسی کی سزا

حیدرآباد/رنگاریڈی 9۔فروری (سحر نیوز ڈاٹ کام) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ نارسنگی میں ایک 6 سالہ معصوم لڑکی کی عصمت ریزی اور اسکے قتل کے مقدمہ میں ماخوذ ملز م دنیش کمار کو معزز جج سائبر آباد میٹرو پولیٹن سیشنس کورٹ مسٹر سریش نے مجرم مانتے ہوئے آج اسے پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔

تفصیلات کے بموجب 12/ڈسمبر 2017ء نارسنگی میں ایک 6/سالہ لڑکی اغواء کی گئی تھی والدین کی کافی تلاش کے باوجود یہ لڑکی دستیاب نہیں ہوئی تھی جسے نارسنگی میں مقیم مدھیہ پردیش کے ساکن دنیش کمار بہلا پھسلاکراپنے ساتھ ایک سنسان مقام پر لے جاکر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معصوم کی عصمت ریزی کی تھی اور وزنی پتھر سے اس لڑکی کا بیدردی کیساتھ قتل کردیا تھا۔

اس واقعہ کے چند گھنٹوں بعد اس لڑکی کے والدین کو تلاش کے دوران اس کی نعش دستیاب ہوئی تھی اس وقت مقتولہ کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی پولیس تحقیقات کے دوران مقتولہ کے والدین اورمقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے دنیش کمار کواپنی تحویل میں لیتے ہوئے تفتیش کی تھی اور دنیش کماکے اقبال جرم اوراس کی نشاندہی پر پولیس نےمقام قتل سے لڑکی کے قتل میں میں مستعملہ اشیاء کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

اس وقت پولیس نے ملزم دنیش کمار کے کمرہ سے لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل سے متعلق چندڈیجیٹل پختہ ثبوت و شواہد بھی ضبط کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیے تھے ۔ گزشتہ چار سال سے یہ کیس عدالت میں زیر دوراں تھا جس کے دوران دنیش کمار کا جرم ثابت ہونے پر آج معزز جج سائبر آباد میٹرو پولیٹن سیشنس کورٹ مسٹر سریش نے اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے 6 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل میں ملوث دنیش کمار کو پھانسی کی سزاء اور ساتھ ہی ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے