وقارآبادضلع میں پلس پولیو پروگرام کاضلع کلکٹر پوسومی باسو نے آغاز کیا
وقارآباد ۔31۔جنوری(سحر نیوز ڈاٹ کام)
ضلع وقارآبا کے چار اسمبلی حلقہ جات وقارآباد ، تانڈور، پرگی اور کوڑنگل کے بشمول ضلع کے تمام 18منڈلات کے مواضعات میں صفر سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کے پولیوسے تحفظ کیلئے آج 31۔جنوری کو پلس پولیو پروگرام کا آغاز ہوا۔
کلکٹر ضلع وقارآباد پوسو باسو نے وقارآباد منڈل کے پیرم پلی موضع میں موجود آنگن واڑی مرکز پر پلس پولیو پروگرام کا آغاز کیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر پوسومی باسو نے طبی عملہ کو ہدایت دی کہ کوویڈ سے تحفظ سے متعلق تمام احتیاطی اقدامات کیساتھ بچوں کو پولیو کی خوراک دی جائے ۔
کلکٹر ضلع وقارآباد پوسومی باسو نے کہا کہ ضلع میں قائم تمام پلس پولیو مراکز پر آج صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک بچوں کو پولیو کی خوراک دی جائے بعد ازاں آج پولیو کی خوراک نہ لینے والے بچوں کیلئے کل پیر یکم فروری اورمنگل 2 فروری کو کے دن طبی عملہ انکے مکانات تک پہنچ کر پولیو خوراک دے گا۔
بعدازاں کلکٹر ضلع وقارآباد پوسومی باسو نے اس آنگن واڑی مرکز کا تفصیلی مشاہدہ کرتے ہوئے خراب حالت میں موجود بیت لخلاء اور گندگی کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ فوری طور صفائی کا انتظام کیا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر جیو راج کے علاوہ آشا ورکرس ، آنگن واڑی ٹیچرس سرپنچ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

