تانڈور میں پلس پولیو پروگرام ،صد فیصد نشانہ کی تکمیل

ریاستی خبریں

تانڈور میں پلس پولیو پروگرام ،صد فیصد نشانہ کی تکمیل

تانڈور۔2۔فروری (سحر نیوز ڈاٹ کام)  ڈاکٹرسری کانت ریڈی پی پی یونٹ انچارج گورنمنٹ ضلع ہسپتال تانڈورنے بتایا ہیکہ صفر سے پانچ سال تک کے بچوں کیلئے 31؍جنوری سے پلس پولیو پروگرام آغاز کیاگیاتھاجسکے دوران تانڈورمیں صد فیصد نشانہ کی تکمیل کرلی گئی ہے۔ڈاکٹر سری کانت ریڈی نے بتایا کہ اتوار 31؍جنوری کو پلس پروگرام کے آغازکےپہلے دن 10,891؍ بچوں کو پولیو خوراک دیتے ہوئے 92 فیصد نشانہ کو مکمل کرلیا گیاتھا۔

بعدازاں 31؍جنوری کو جن بچوں کوپولیو خوراک نہیں دلوائی گئی تھی ان بچوں کیلئے پیر اور منگل کے دن ہیلتھ ورکرس نے گھر گھر پہنچ کراور بس اسٹانڈ میں قائم خصوصی پولیو مرکزکے ذریعہ بچوں کو پولیو کی خوراک دی اس طرح پیر کو 98 فیصد اور آج منگل کے دن صد فیصد نشانہ کی تکمیل کرلی گئی ۔

تانڈور میں جاری پلس پولیو پروگرام کا مشاہدہ کرنے کیلئے آج منگل کے دن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے نمائندہ مسٹر گوکل اورمحکمہ صحت ضلع وقارآباد کے عہدیداروں نے پولیوکے معاملہ میں ہائی رِسک کے حامل تانڈور کے علاقہ گاندھی نگر اور تانڈور منڈل کےموضع انتارام کا دؤرہ کرتے ہوئے پلس پولیوپروگرام کا مشاہدہ کیا ۔بعدا زاں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے نمائندہ مسٹر گوکل نے بتایا کہ پلس پولیو پروگرام کے تحت ریاست کے تمام اضلاع کو پولیو سے پاک بنانے کی غرض سے یہ مہم چلائی جارہی ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے