تانڈور میں پلس پولیو پروگرام : صدر ،نائب صدر اور ارکان بلدیہ نے بچوں کو پولیو خوراک دی
تانڈور۔31۔جنوری ( سحرنیوز ڈاٹ کام )
تانڈور میں آج پلس پولیو پروگرام کامیاب رہا جس کے دوران صفر تا پانچ سال کے بچوں کو پولیو خوراک دی گئی۔صدر نشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈا سواپنا پریمل نے گورنمنٹ ضلع ہسپتال کے پی پی یونٹ میں بچوں کو پولیو خوراک دیتے ہوئے پروگرام کا آغاز کیااس موقع پر ٹی آرایس رکن بلدیہ مختار احمد ناز کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔جبکہ نائب صدرنشین بلدیہ پٹلولا دیپا نرسملو نے اپنے بلدی حلقہ 9 شاہی پور میں بچوں کو پولیو خوراک دی ۔

جبکہ مجلسی فلور لیڈر بلدیہ سید ساجد علی نے اپنے بلدی حلقہ 5؍ اندرا نگر میں ،مجلسی ارکان بلدیہ پی ۔اے ۔ بومبینا(روبینہ خان) نے اپنے بلدی حلقہ 14؍میں،مجلسی قائدمحمد انورخان نے بلدی حلقہ 17 میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے صفر سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو خوراک دی۔
اسی طرح رکن بلدیہ سلمی زبیر لالہ نے اپنے بلدی حلقہ 21 کے علاقوں گولہ چیرؤ، مرشد درگاہ اورگاندھی نگر میں بچوں کو پولیو خوراک دی ۔
رکن بلدیہ معراج بیگم نے اپنے بلدی حلقہ 30 میں بچوں کو پولیو خوراک دی۔ وہیں ایم ایل سی و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کے فرزند و نوجوان قائد رنیش ریڈی نے شاہی پور میں رکن بلدیہ نیرجا بال ریڈی کے حلقہ میں اور وجئے ودیالیہ اسکول میں قائم پولیو مرکز پہنچ کر بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی۔

انکے علاوہ یہاں کے تمام 36؍بلدی حلقہ جات میں متعلقہ ارکان بلدیہ نے بچوں کو پولیو خوراک دی ۔ صدر نشین ،نائب صدر نشین اور ارکان بلدیہ نے اس مؤقع پرنے طبی عملہ ، سرکاری متعلقہ عہدیداران اور عوام سے کہا کہ ملک اور ریاست تلنگانہ سے پولیو جیسے مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے کمر کس لیں اور ہر کوئی اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے پولیو کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ملک و ریاست کو ساری دنیا میں پولیو سے پاک بنانے میں ایک مثال قائم کریں۔
کلکٹر ضلع وقارآباد پوسومی باسو نے کہا ہیکہ جن بچوں کو آج 31 جنوری کو پولیو خوراک نہیں دی گئی ہے انہیں پیر یکم فروری اورمنگل 2 فروری کوطبی عملہ اورآنگن واڑی ورکرس انکے مکانات تک پہنچ کر پولیو کی خوراک دیں گے۔

