تانڈور میں جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام جلسہ عام آج
تانڈور۔31۔جنوری (سحرنیوزڈاٹ کام) مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی جوائنٹ سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کے بموجب جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام آج 31؍جنوری ،بروز اتواربوقت بعد مغرب ، بمقام مکہ مسجد اندرا نگر تانڈور میں مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدرجمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی زیرسرپرستی بعنوان”موجودہ دؤر میں جمعیتہ علماء کی اہمیت و افادیت اور اصلاح معاشرہ” ایک جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے
اس جلسہ سے مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد یامین قاسمی ،مبلغ دارالعلوم دیوبند کا خطاب ہوگا ۔ حافظ پیر خلیق احمد صابرصاحب جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی زیر صدارت اورمولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدرجمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کی زیر نگرانی منعقدہ اس جلسہ عام میں جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد اور انتظامی کمیٹی،مکہ مسجد اندرانگر تانڈور کی جانب سے تمام سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔