شاہ رخ خان کی فلم جوان کے ٹریلر نے بنایا نیا ریکارڈ ، 11 ملین سے زائد لوگوں نے ٹریلر دیکھا

بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر 
شاہ رخ خان کی فلم جوان کے ٹریلر نے بنایا نیا ریکارڈ، 11 ملین لوگوں نے دیکھا
فلم کے دو ڈائیلاگ وائرل، سمیر وانکھیڈے اور آئی ٹی سیل ٹرولرز کے نشانہ پر!

حیدرآباد : 31۔اگست
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

کنگ خان کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نےجہاں سارے ریکارڈ توڑ دئیے تھے، وہیں آج شاہ رخ خان کی آنے والی فلم " جوان JAWAN# ” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فوجی جوان پرمشتمل اس فلم کو شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن ریڈچلیز انٹرٹینمنٹ RedChilliesEntertainment# کے بیانر تلے بنایا گیاہے۔

اس فلم کے پروڈیوسرز گوری خان( شاہ رخ کی اہلیہ) اور گورو ورما ہیں۔300 کروڑ روپئےکےبجٹ سےبنائی گئی اس ایکشن فلم جوان کو تمل کی کامیاب فلوں کے نامور ڈائرکٹر ارون کمار،جو کہ اٹلی Atlee# کے نام سےمشہور ہیں نے ڈائرکٹ کیاہے۔جن کی عمر 36 سال ہے، اسکرین پلے بھی انہی کا ہے۔جبکہ اس فلم میں انیرودھ روی چندرن نے موسیقی دی ہے۔

ہندی فلم جوان 7 ستمبر کوساری دنیا میں ریلیز کی جارہی ہے۔اس کے ساتھ تمل اور تلگو میں بھی فلم جوان ریلیز ہوگی۔فلم جوان میں شاہ رخ خان ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔فلم جوان میں اداکارہ نین تاراکے علاوہ دیپیکا پدکون اور سنجے دت مہمان اور خصوصی رول میں ہیں۔فلم میں ثانیہ ملہوترا کے بھی چرچے ہیں۔ان کے علاوہ ساتھی اداکاروں میں وجئے ستو پتھی، پریہ منی شامل ہیں۔فلم جوان کی شوٹنگ پونہ،ممبئی،حیدرآباد، چنئی،راجستھان اور اورنگ آباد میں کی گئی ہے۔جس کا آغاز ستمبر 2021 میں کیا گیا تھا۔فلم جوان 2 جون کو ریلیز  کی جانے والی تھی تاہم فلم کے مکمل نہ ہونے کے بعد یہ تاریخ منسوخ کردی گئی تھی۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جاریہ سال 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔225 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی اس فلم نے سارے ریکارڈ توڑتےہوئے 1,000 کروڑ روپئےسے زائد کابزنس کیاتھا۔یش راج فلمز کے بیانرتلے بنائی گئی فلم پٹھان کےپروڈیوسر آدتیہ چوپڑا اور ڈائرکٹر سدھارتھ آنند تھے۔

فلم جوان کا 2 منٹ 46 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر آج 31 اگست کی دوپہر 12بجے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیاہے۔ فلمی ماہرین کےمطابق جوان فلم کے اس ٹریلر نےماضی کی فلموں کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔جسے 9 گھنٹوں کے دوران اب تک 11 ملین (گیارہ کروڑ)سے زائد ناظرین نے دیکھاہے اور اس ٹریلر کو یوٹیوب پر 9 لاکھ سے زائد لائیک حاصل ہوئے ہیں،وہیں ہزاروں کمنٹ بھی کیے گئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی اس فلم کے ٹریلر کو آج رات 9 بجے تک لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا ہے۔

فلم جوان کا مکمل ٹریلر یہاں دیکھا جاسکتا ہے "

فلم جوان کا یہ ٹریلرسوشل میڈیاکےتمام پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہواہے۔جہاں لاکھوں صارفین نے اسے دیکھاہے۔اور ٹریلر میں شاہ رخ خان کے ایکشن اور ڈائیلاگ کی زبردست سراہنا کی جارہی ہے۔” X "(سابقہ ٹوئٹر) پرفلم جوان کے ٹریلر کی سونامی آئی ہوئی ہے اور باقاعدہ ہیش ٹیگ کے ساتھ اس فلم کے دو ڈائیلاگ پیش کیے جارہے ہیں۔تلگو اور تمل زبانوں میں بھی جوان فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔

اس فلم کے ٹریلر میں شاہ رخ خان ایک ڈائیلاگ ادا کرتے ہوئے نظر آہے ہیں جس میں وہ کہتے ہیں کہ” بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر "

اس ڈائیلاگ کے ساتھ سابق ڈائرکٹر ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) سمیر وانکھیڈے کوباقاعدہ ٹیگ کرتے ہوئے ہیش ٹیگ چلایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان کا اشارہ سمیر وانکھیڈے کی جانب اشارہ ہے،جنہوں نے 3 اکتوبر 2021 کی صبح شاہ رخ خان کےفرزند آریان خان کو ان کے دو دوستوں کے ساتھ ممبئی۔گوا کروز (پانی کا جہاز) سے گرفتار کرتے ہوئے کئی دعوے کیے تھے کہ آریان خان منشیات معاملہ میں ملوث ہیں۔

یاد رہےکہ زائد از 22 دن تک جیل میں گزارنے کےبعد آریان خان کو ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل ہوئی تھی۔بعدازاں یہ معاملہ کسی اور رخ پر چلا گیا،این سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں نے آریان خان کیس سےسمیر وانکھیڈے کو ہٹا دیا تھا۔ جاریہ سال 12 مئی کو سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) نے نارکوٹکس کنٹرول بورڈ ممبئی کے سابق عہدیدار سمیر وانکھیڈے کے خلاف رشوت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اس وقت سی بی آئی کے عہدیداروں نے بتایاتھاکہ سمیر وانکھیڈے اور دیگرنے مبینہ طور پر آریان خان کو منشیات کےالزام میں ملوث نہ کرنے کےلیے 25 کروڑ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔تفتیشی ایجنسی نے ممبئی،دہلی،رانچی اور کانپور میں تلاشی لی تھی۔اب بھی یہ معاملہ زیر دوراں ہے۔

سی بی آئی کے ترجمان نے اس وقت بتایا تھاکہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے سمیر وانکھیڈے اور دیگر کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی شکایت پرمبینہ مجرمانہ سازش (120-بی آئی پی سی)،بھتہ خوری کی دھمکی (388 آئی پی سی) کےعلاوہ بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کے تحت رشوت خوری سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ساتھ ہی فلم جوان کے اس ٹریلر میں شاہ رخ خان جو کہ ایک فوجی کا رول بھی ادا کر رہے ہیں کسی سے کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ” ہم جوان ہیں، اپنی جان ہزار بار داؤ پر لگاسکتے ہیں، لیکن صرف ملک کے لیے،تمہارے جیسے ملک بیچنے والوں کے لیے ہرگز نہیں۔”

اس ڈائیلاگ کو سوشل میڈیا کے آئی ٹی سیل، میڈیاکے ایک مخصوص طبقہ اور فاشسٹ ذہنیت کے حامل سیاستدانوں کےلیے ایک پیغام کہا جا رہا ہے۔جنہوں نے آریان خان کی گرفتاری کے وقت شاہ رخ خان کو بہت زیادہ ذہنی پریشانی کا شکار بنایا تھا اورکئی دنوں تک ان کی ٹرولنگ کی گئی تھی۔!! فلمی نقادوں کا اندازہ ہے فلم جوان اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی 125 کروڑ روپئے کا بزنس کرے گی۔

" ایکس X (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری چند ہیش ٹیگ اور ٹرولنگ یہاں پیش ہیں ” 

 

https://twitter.com/rheahhh_/status/1697140956292898939

 

 

 

https://twitter.com/Cryptic_Miind/status/1697143033148629293

JAWAN#

RedChilliesEntertainment#

Shahrukhkhan#

BlockBuster#