عام یو پی آئی ادائیگی پر کوئی چارج نہیں
پی پی آئی مرچنٹ لین دین کے لیے قابل اطلاق انٹرچینج فیس
نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا کی وضاحت
نئی دہلی : 29۔مارچ
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا(NPCI#)نے آج جاری کردہ اپنے بیان میں واضح کیاہے کہ بینک اکاؤنٹ سے بینک اکاؤنٹ پر مبنی UPI# ادائیگیوں یا عام UPI ادائیگیوں کے لیے کوئی چارج نہیں ہوگا۔تاہم انٹرچینج چارجز صرف پری پیڈ ادائیگی کے آلات (PPI) مرچنٹ ٹرانزیکشنز پر لاگو ہوتے ہیں اور صارفین پر کوئی چارج نہیں ہوگا۔
NPCI#نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیانے PPI# والیٹس کو انٹرآپریبل UPI# ایکوسسٹم کاحصہ بننے کی اجازت دی ہےاور PPI# کا استعمال کرتےہوئے 2,000 روپے سےزیادہ یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (UPI#) ٹرانزیکشنز پر 1.1 فیصد چارج عائد کیاہے۔یکم اپریل سے اس کا اطلاق ہوگا۔
این پی سی آئی نے جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہاہےکہ متعارف کروائےگئے انٹرچینج چارجز صرف پی پی آئی مرچنٹ ٹرانزیکشنز پر لاگو ہوتے ہیں اور صارفین پر کوئی چارج نہیں ہوتا۔ اور مزید واضح کیا جاتا ہے کہ بینک اکاؤنٹ سے بینک اکاؤنٹ پر مبنی UPI ادائیگیوں (یعنی عام UPI# ادائیگیوں) کے لیے کوئی چارجز نہیں ہونگے۔
اس مکتوب میں کہاگیاہے کہ UPI# میں اس اضافہ کے ساتھ،صارفین کے پاس UPI# سےچلنے والے ایپس پرکسی بھی بینک اکاؤنٹ، RuPay# کریڈٹ کارڈ اور پری پیڈ والیٹس استعمال کرنے کا انتخاب ہوگا۔حالیہ دنوں میں اس نے کہاتھا کہ UPI# مفت،تیز،محفوظ اور ہموار تجربہ پیش کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کے ترجیحی موڈ کے طور پر ابھرا ہے۔
روایتی طور پر اس نےکہا UPI# ٹرانزیکشنز کا سب سے پسندیدہ طریقہ ادائیگیوں کےلیےکسی بھی UPI# فعال ایپ میں بینک اکاؤنٹ کو لنک کرنا ہے جو جملہ UPI# ٹرانزیکشنز کا 99.9 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتاہے اور یہ بینک اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ ٹرانزیکشنز صارفین اور تاجروں کےلیے مفت رہیں گے۔
دستیاب اطلاعات کے مطابق ہر ماہ ملک میں 8 بلین سے زائد صارفین یو پی آئی ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔جو کہ مفت، تیزرفتار اور محفوظ لین دین ہے۔


