وقارآباد ضلع میں پراسرار بیماری سے مرغیوں اور کووؤں کی ہلاکت
وقارآباد۔3۔فروری (سحرنیوزڈاٹ کام) ضلع وقارآباد کے مختلف مواضعات میں گزشتہ ماہ ملاوٹی سیندھی سے سینکڑوں افرادمتاثر اور چار افراد ہلاک ہوئے تھے شروع میں مواضعات میں ان متاثرین کے سرراہ گرنے اور عجیب و غریب حرکتیں کرنے سے خوف پھیل گیا تھا کہ یہ کوئی پراسرار مرض ہے تاہم چند گھنٹوں بعد انکشاف ہوا تھا کہ یہ سارے متاثرین ملاوٹی سیندھی کے استعمال کے شکار ہوئے ہیں۔ بعدازاں یہ عادی افراد کو ملاوٹی سیندھی نہ ملنے پر بھی عجیب و غریب حرکتیں کررہے تھے ۔
وہیں اب ضلع وقارآباد کے دھارور منڈل کے تحت موجود ڈورنال موضع میں پراسرار بیماری کے باعث بڑی تعداد میں مرغیاں اور کوے ہلاک ہوئے ہیں ۔اس سلسلہ میں آج موضع کے عوام کی شکایت پر محکمہ اینمل ہسبنڈری کے ڈاکٹرس نے موضع کا دورہ کرتے ہوئے بیمار اور مردہ مرغیوں کا مشاہدہ کیا اور عوام سے تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور اس سلسلہ میں ان مرغیوں کی اچانک ہونے والی اموات کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں ۔موضع کے عوام نے بتایا کہ موضع میں مزید بڑی تعداد میں مرغیاں بیمار بھی ہوئی ہیں ۔
موضع کےعوام نے جن کی مرغیاں بڑی تعداد میں فوت ہوئی ہیں نے بتایا کہ اچانک مرغیاں گول گول گھوم کر گررہی ہیں اور فوت ہورہی ہیں ۔
اسی طرح کوؤں کی ہلاکت کا بھی موضع کے عوام نے انکشاف کیا ہے۔تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔!!
یاد رہیکہ تین ماہ قبل بھی ضلع کے بشمول ریاست کے دیگر مقامات پر مویشیوں کو بھی پراسرار بیماری ہوئی تھی تاہم اب یہ وباء ختم ہوگئی ہے !!