وقارآباد ضلع میں آج کورونا پازیٹیو کاایک بھی کیس درج نہیں ہوا
وقارآباد/ تانڈور۔7۔فروری (سحرنیوزڈاٹ کام)
وقارآباد ضلع بالخصوص حلقہ اسمبلی تانڈور میں کوویڈ متاثرین کی تعدادمیں کمی اور اضافہ کے دؤران کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سے آج تیسری مرتبہ ضلع وقارآبادکے کسی بھی مقام پر ایک بھی کوویڈ کیس درج نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل 15؍ جنوری اور پھر 26۔جنوری کو بھی ضلع میں ایک بھی کوویڈ کاکیس درج نہیں ہوا تھا۔
محکمہ صحت و طبابت ضلع وقارآباد کی جانب سے آج 7 فروری کو جاری کردہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق آج تک ضلع وقارآباد کے اسمبلی حلقہ جات وقارآباد ، تانڈور ، کوڑنگل اور پرگی کے ٹاؤنس اور 18؍منڈلات میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افرادکی جملہ تعداد 3,450؍ ہوگئی ہے۔جن میں سے 3,280 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں آج صحتیاب ہونے والے 8 افراد بھی شامل ہیں۔
اور آج تک ضلع کے مختلف مقامات میں جملہ 59؍ کورونا وائر س متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق ضلع وقارآباد میں آج تک جملہ 1,02,029؍ افراد کے نمونے جانچ کی غرض سے حاصل کیے گئے تھےان میں 266 وہ افراد بھی شامل ہیں جن کے نمونے آج حاصل کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 97,450 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے ان میں وہ 266؍ وہ افراد بھی شامل ہیں جن کی منفی رپورٹ آج آئی ہے۔
اس میڈیکل بلیٹن کے مطابق 6؍ ایکٹیو کورونا وائرس متاثرین کیساتھ105 کورونا وائرس متاثرین ہوم قرنطنیہ میں رکھے گئے ہیں۔
یاد رہیکہ ضلع وقارآباد میں گزشتہ دوماہ سے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد اور اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔جبکہ ضلع وقارآباد میں 25 ڈسمبر کے بعد سے کورونا وائرس سے ایک بھی موت ریکارڈ نہیں ہوئی ہے۔