حیدرآباد میں نوجوان نے کی خودکشی ! بہن نے لگایاقتل کا الزام

حیدرآباد میں نوجوان نے کی خودکشی ! بہن نے لگایاقتل کا الزام 

حیدرآباد ۔6 فروری (سحر نیوزڈاٹ کام)
حیدرآباد کے پرانے شہر کے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک مسلم نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔پولیس کے بموجب محمد عبدالابرار 27 سالہ فرزند عبدالغفارجن کا شعبہ میڈیکل سے تعلق تھا آج اپنے مکان نصیب نگر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ۔

پولیس کے مطابق متوفی محمد ابرارنے نیہا بیگم نامی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی اور اس جوڑے کو 14ماہ کی ایک معصوم لڑکی بھی ہے اور چند دنوں سے چل رہے گھریلو تنازعہ سے تنگ آکر آج محمد عبدالابرار نے اپنے مکان میں اس وقت پھانسی لگاکر خودکشی کرلی جب مکان میں کوئی موجود نہیں تھے ۔

خودکشی کرنے والے اس نوجوان کو فوری طورپر اویسی ہاسپٹل لیجایا گیا جہاں بعد معائنہ ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قراردیا اطلاع پر چندرائن گٹہ پولیس نے مکان پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور بعد پنچامہ نعش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔اس سلسلہ میں چندرائن گٹہ پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات میں مصروف ہے ۔

Picture Courtesy : Captured From Video Of Reporter Subhan’s,facebook page

دوسری جانب محمد عبدالابرار کی بہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیکہ انکے بھائی نے محمد عبدالابرار نے خودکشی نہیں کی ہے اور وہ خودکشی جیسا انتہائی اقدام کرہی نہیں سکتے۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انکے بھائی کا قتل کرکے اس کو خودکشی کا رنگ دیا جارہا ہے !! انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ انکے مرحوم بھائی کے جسم پر زدوکوب کے نشان بھی ہیں ۔!!

انہوں نے ریاستی حکومت اور محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں تحقیقات انجام دی جائیں۔