تانڈور میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے گورنمنٹ ٹیچر ہلاک
تانڈور ۔6۔فروری (سحر نیوز ڈیسک) تانڈور میں آج ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک سرکاری ٹیچر کی دردناک موت واقع ہوگئی۔
چنچولی روڈ پر ، کرنکوٹ پولیس اسٹیشن سے کچھ فاصلہ پرآج سہء پر پیش آئے اس سڑک حادثہ کی ابتدائی تفصیلات کے بموجب تانڈور کے اندرا نگر کے ساکن گورنمنٹ ٹیچر گنُڈپا 28 سالہ جنگورتی تانڈہ ، تانڈورمنڈل کے سرکاری اسکول میں بطور ایس جی ٹی خدمات انجام دے رہے تھے۔ آج اسکول میں خدمات انجام دینے کے بعد اپنی موٹرسیکل پر تانڈور واپس ہورہے تھے کہ ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر دے دی۔
جس سے ٹیچر گنڈپا کی جائے حادثہ پر ہی دلخراش موت واقع ہوگئی ۔حادثہ کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا مصدقہ اطلاع کے بموجب لاری کی ٹکر سے ہی گورنمنٹ ٹیچر گنڈپا ہلاک ہوئے ہیں!
کرنکوٹ پولیس نے بعد پنچنامہ نعش کو تانڈور کے گورنمنٹ ضلع ہاسپٹل منتقل کیا ہے اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات میں مصروف ہے
اور کرنکوٹ پولیس کی جانب سے جائے حادثہ کے قریب موجود سی سی کیمروں کی مدد سے اس حادثہ کی ذمہ دار گاڑی کا پتہ لگایا جارہا ہے۔!!