سابق رکن اسمبلی تانڈور کی گرفتاری کے لیے پولیس حیدرآباد پہنچ گئی، ووٹوں کی گنتی کے دن پولیس سے بحث و تکرار اور دھکم پیل کا شاخسانہ !

سابق رکن اسمبلی تانڈور کی گرفتاری کے لیے پولیس حیدرآباد پہنچ گئی!
ووٹوں کی گنتی کے دن پولیس سے بحث و تکرار اور دھکم پیل کا شاخسانہ
ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے  ہائیکورٹ سے رجوع!

حیدرآباد/وقارآباد/تانڈور:  16۔فروری
(سحر نیوز ڈاٹ کام )

 

تانڈور ضلع وقارآباد کے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کو گرفتار کرنے کی غرض سے تانڈور پولیس کی بھاری جمعیت گذشتہ رات دیرگئے منی کونڈا،حیدرآباد میں موجود ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی، لیکن اس وقت سابق رکن اسمبلی اپنی رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے۔ اس کے بعد سے پولیس ان کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہے۔
گذشتہ رات سوشل میڈیا پر سابق رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کی رہائش گاہ پر موجود سی سی کیمروں کے فوٹیج  اورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے۔
بتایا گیا تھا کہ بڑی تعداد میں تانڈور اور وقارآباد کے پولیس عہدیدار سابق رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کی غرض سے ان کی رہائش گاہ پہنچےہیں! اس کےبعد ایسی اطلاعات بھی زیر گشت ہیں کہ پولیس پائلٹ روہت ریڈی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے اور امکان ہے کہ ان کی کبھی بھی گرفتاری ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ 13 فروری کو تانڈور میں ووٹوں کی گنتی کے دوران شام کے وقت رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی اپنے حامیوں کیساتھ رائے شماری مرکز سینٹ مارکس جوبلی اسکول میں قائم کیےگئےمیڈیا پوائنٹ پہنچے تھے،اس وقت آخری مرحلہ میں چار یا پانچ بلدی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی جاری تھی۔
جس پر سابق رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے اپنے حامیوں کیساتھ شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ رکن اسمبلی رائے شماری پر اثر انداز ہونے کے لیے ہی مرکز رائے شماری پہنچے ہیں اور انہوں نے وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس عہدیداروں سے سخت بحث کی تھی اس دوران دھکم پیل بھی ہوئی۔
جس کے بعد تانڈور پولیس نے ایک پولیس کانسٹیبل کی اس شکایت پر کہ سابق رکن اسمبلی نےرائے شماری مرکز پرپولیس کی خدمات میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی،پولیس نے سابق رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی اور دیگر 8 بی آر ایس قائدین کیخلاف بی این ایس ایس کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج رجسٹر کرلیا تھا۔!
میڈیا اطلاعات کے مطابق سابق رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع  ہوئے ہیں!!
دوسری جانب بی آر ایس کے انچارج بلدی انتخابات سری شیل ریڈی نے بھی کل رات تانڈور پولیس میں رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی اور ان کے بھائی بویانی سرینواس ریڈی کیخلاف شکایت درج کرواتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اور اس شکایت کو کمشنر ریاستی الیکشن کمیشن،چیف الیکٹورل آفیسر ،تلنگانہ،ضلع کلکٹر وقارآباد، ایس پی وقارآباد ضلع اور ایڈیشنل ایس پی کو بھی روانہ کیا۔
اس شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 11 فروری کو رائے دہی کے موقع پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکن اسمبلی کے بھائی بویانی سرینواس ریڈی اپنے حامیوں کی بڑی تعداد کیساتھ بلدی حلقہ 23 کے مرکز رائے دہی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، اسی طرح رکن اسمبلی بویانی منوہر ریڈی بھی 13 فروری کو سینٹ مارکس جوبلی اسکول میں قائم مرکز رائے شماری میں داخل ہوئے تھے۔ اب یہ سارے معاملات یہاں عوامی اور سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔!!

یہ بھی پڑھیں 

وقارآباد ضلع کی چاروں بلدیات پر کانگریس کا قبضہ، چاروں بلدیات پر خاتون صدورنشین بلدیہ کا انتخاب

 

تلنگانہ میں بھی اب فوڈ جہاد! میڈارم جاترا میں کھویا بن بیچنے والے شاہ ولی کو یوٹیوب چینل کی شدید ہراسانی، ہر طرف سے مذمت