حیدرآباد ایئر پورٹ پر دُبئی سے پہنچی خاتون مسافر کے قبضہ سے 12 کروڑ مالیتی 12 کلوخشک گانجہ ضبط، خاتون گرفتار

حیدرآباد ایئر پورٹ پر دُبئی سے پہنچی خاتون مسافر کے قبضہ سے
12 کروڑ روپئے مالیتی 12 کلو خشک گانجہ ضبط، خاتون گرفتار

حیدرآباد :20۔ستمبر(سحرنیوز ڈاٹ کام)

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (DRI)،حیدرآباد زونل یونٹ کےعہدیداروں نےحیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ (شمس آباد ایئر پورٹ) پر دُبئی سے آنے والی ایک خاتون مسافر کے قبضہ سے 12 کلو گرام ہائیڈروپونک ویڈ (منشیات) ضبط کرلی ہیں، جس کی مالیت بین الاقوامی بازار میں 12 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس،حیدرآباد زونل یونٹ کےعہدیداروں نےراجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حیدرآباد پر دبئی سے آنے والے ایک ہندوستانی مسافر کو روکا اور سامان کی منظم تلاشی کے دوران ایک سبزی مائل مادہ کے پیاکٹ برآمد ہوئے۔

جانچ کرنے پر مادہ سے منشیات،گانجہ کا انکشاف ہوا۔اس سامان سے جملہ 6 کلو ہائیڈروپونک گھاس برآمد ہوئی مسافر سے پوچھ تاچھ میں انکشاف ہوا کہ اس کا ایک اور چیک ان بیگ غلط قرار دیا گیا تھا جس کے لیے اس نے پہلے ہی شکایت درج کروائی تھی۔مذکورہ سامان 20 ستمبر کوحیدرآباد ایئرپورٹ پہنچاتھا۔اس سامان کی جانچ کی گئی تو اس میں سے بھی مزید 6 کلو ہائیڈروپونک گھاس برآمد ہوئی۔اس طرح مجموعی طور پر 12کلوگرام ہائیڈرو پونک ضبط کرلیا گیا، جس کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 12 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔اس خاتون مسافر کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ ڈائرکٹویٹ آف انٹلیجنس حیدرآباد زونل یونٹ کے عہدیداروں نے 22 اگست کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 3 کلو 38گرام اسمگل شدہ سونا ضبط کرلیاتھا، جس کی مالیت 3 کروڑ 36 لاکھ روپئے بتائی گئی تھی۔

اس سونا کو کویت سے حیدرآباد اسمگل کرنے والے تین افرادمفرور تھے جنہیں ڈی آر آئی کے عہدیداروں نے کامیابی کیساتھ تین دن قبل ہی گرفتار کرلیا جن کا تعلق آندھرا پردیش کے کڈپہ سے بتایا گیا تھا۔!!

تانڈور وقارآباد ضلع میں ” آئی لؤ محمدﷺ ” احتجاجی مظاہرے 

 

یہ بھی پڑھیں "

حیدرآباد ایئر پورٹ پر 3 کروڑ 36 لاکھ روپئے مالیتی ساڑھے تین کلو سونا ضبط، کویت سے اسمگلنگ میں ملوث تین افراد گرفتار