مواضعات میں پراسرار بیماری سے مرغیوں اور پرندوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری

ریاستی خبریں

مواضعات میں پراسرار بیماری سے مرغیوں اور پرندوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری

وقارآباد/تانڈور۔6۔فروری (سحرنیوز ڈاٹ کام) وقارآبادضلع کے دھارور منڈل کے تحت موجودموضع ڈورنال میں پراسرار بیماری کے باعث گزشتہ چاردنوں سے بڑی تعداد میں پالتومرغیوں،آوارہ کتوں ،کوؤں ، بکریوں اور دیگر پرندوں کی ہلاکت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

موضع ڈورنال کے ساتھ ساتھ اسی منڈل کے موضع میلارم میں بھی مرغیاں ہلاک ہورہی ہیں ۔اس سلسلہ میں موضع کے عوام کی شکایت پر محکمہ انیمل ہسبنڈری کے ڈاکٹرس نے موضع کا دورہ کرتے ہوئے مردہ اور بیمار مرغیوں، پرندوں اور کتوں کا مشاہدہ کیا۔

اس سلسلہ میںمحکمہ انیمل ہسبنڈری کی ضلعی عہدیدار وسنتا کماری نے انکشاف کیا ہیکہ دھارور منڈل میں جو وباء پھیلی ہے اس کو ” کوکیرا وبائ” کہا جاتا ہے اور اسی وباء کے باعث مرغیاں ہلاک ہورہی ہیں۔جانوروں اور پرندوں کی پراسرار اموات کے باعث مواضعات کے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔محکمہ انیمل ہسبنڈری کے عہدیداروں نے مذکورہ مواضعات کادورہ کرتے ہوئے عوام سے تفصیلات حاصل کیں اور مردہ مرغیوں اور پرندوں کے نمونے حاصل کرلیے جنہیں جانچ کی غرض سے لیاب کو روانہ کیا گیا ہے۔

ایسے میں ایسے میں کل شام موصولہ اطلاع کے بموجب تانڈور منڈل کے موضع انتارام میں ایک جنگلی خنزیر اور کتے کی نعش برآمد ہونے کے بعد موضع کے عوام نے اسکی اطلاع محکمہ جنگلات اور محکمہ افزائش مویشیان کے عہدیداروں کو دی اس معاملہ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ چند دنوںسے موضع میں جنگلی خنزیروں کیاچانک اموات ہورہی ہیں؟!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے