تانڈور منڈل کواری اونر س اور اسٹون مرچنٹس اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت

ریاستی خبریں

تانڈور منڈل کواری اونر س اور اسٹون مرچنٹس اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت
جوائنٹ ڈائرکٹر محکمہ معدنیات جناب رفیع احمد وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

حیدرآباد/تانڈور ۔31۔جنوری(سحر نیوزڈاٹ کام)
جوائنٹ ڈائرکٹر آف مائنس اینڈ جیالوجی جناب محمد رفیع احمد آج اپنے عہدہ سے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے۔اس سلسلہ میں آج
مائنس اینڈ جیالوجی ٹیکنیکل آفیسرز اسوسی ایشن بلڈنگ ،سہارا اسٹیٹ ،ونستھلی پورم،حیدرآباد میں انکے اعزاز میں محکمہ کی جانب سے ایک پُراثر وداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں محکمہ مائنس اینڈ جیالوجی کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر ملازمین نے شرکت کرتے ہوئے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہورہے جوائنٹ ڈائرکٹر آف مائنس اینڈ جیالوجی جناب محمد رفیع احمد کی بڑے پیمانے پر شال اور گلپوشی انجام دی ۔ اس تقریب میں
جناب محمد یٰسین خان (انور خان ) صدرتانڈور منڈل کواری اونر س ویلفیئر اسوسی ایشن اورسابق سیکریٹری وآرگنائزنگ سیکریٹری تانڈور اسٹون ہلز، کندینلی جناب محمد زین الدین نے بھی شرکت کرتے ہوئے تانڈور منڈل کواری اونر س ویلفیئر اسوسی ایشن اور تانڈور اسٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن کی نمائندگی کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائرکٹر آف مائنس اینڈ جیالوجی جناب محمد رفیع احمد کی شال اور گلپوشی انجام دی اور ان سے بہتر صحت کیساتھ پرسکون اورآرام دہ مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اور ساتھ ہی انکے اعزاز میں تانڈور منڈل کواری اونر س ویلفیئر اسوسی ایشن اور تانڈور اسٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے تانڈور میں منعقد کی جانے والی تہنیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جس پر موظف جوائنٹ ڈائرکٹر آف مائنس اینڈ جیالوجی جناب محمد رفیع احمد نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے تیقن دیا گیا وہ ضرور اس تہنیتی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا ماضی میں جناب محمد رفیع احمدمحکمہ معدنیات تانڈور میں اسسٹنٹ جیالوجسٹ کے عہدہ سے ڈپٹی ڈائرکٹر تک کی بے داغ خدمات کی انجام دہی کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اسی بے داغ کارکردگی اور اپنی قابلیت و صلاحیتوں کو منواتے ہوئے جوائنٹ ڈائرکٹر آف مائنس اینڈ جیالوجی تک کے عہدہ تک کا سفر طئے کیا اور آج اس عہدہ سے وظیفہ حسن خدمت پرسبکدوش ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے