بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ گرفتار

ریاستی خبریں

بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ گرفتار

ورنگل جانے کے دؤران بی بی نگر پولیس کی کارروائی 

حیدرآباد۔یکم ۔فروری(سحرنیوزڈاٹ کام)   بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو آج بی بی نگر، یادادری ،بھونگیرمیں پولیس نے احتیاطی اقدامات کے تحت گرفتار کرلیا ہے ۔رکن اسمبلی گوشہ محل حیدرآبادراجہ سنگھ کو اس وقت پولیس تحویل میں لیا گیا جب وہ ورنگل میں پرکال کے ٹی آرایس کے رکن اسمبلی دھرماریڈی کے خلاف منعقدہ احتجاج میں شرکت کی غرض سے جارہے تھے۔

یاد رہیکہ ٹی آرایس رکن اسمبلی پرکال دھرماریڈی نے گزشتہ دنوں ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر کیلئے چندہ حاصل کیے جانے کیخلاف ریمارکس کیے تھے جس پر بشمول بی جے پی دیگر ہندوتنظیمیں سخت برہم ہیں اور ریاست کے مختلف مقامات پرٹی آرایس رکن اسمبلی پرکال دھرماریڈی کیخلاف مظاہرے کرتے ہوئے ان سے اپنے بیان سے دستبردار ہونے اور معافی طلب کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

آج ورنگل روانگی کے دؤران بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو مقامی پولیس نے بی بی نگر میں اپنی تحویل میں لیتے ہوئے بعدازاں پوچم پلی پولیس اسٹیشن منتقل کردیااطلاع پر بی جے پی کارکنوں کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن پہنچتے ہوئے احتجاج منظم کیا اور مطالبہ کیا کہ راجہ سنگھ کو رہا کیا جائے۔

اس سلسلہ میں بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اپنے  ٹوئٹ میں لکھا ہیکہ ٹی آرایس پارٹی کارکنوں کی جانب سے ورنگل میں بی جے پی دفتر پر حملہ اور آگ لگائے جانے کےواقعہ کے بعد معائنہ کرنے کی غرض سے ورنگل جانے کے دوران انہیں بی بی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے