اتر پردیش کے گاؤں میں شیر داخل، دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع، شور شرابہ کے دؤران سکون کے ساتھ مکان کی دیوار پر آرام کرتا رہا

اتر پردیش کے گاؤں میں شیر داخل، دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع
شور شرابہ کے دؤران سکون کے ساتھ مکان کی دیوار پر آرام کرتا رہا

دہلی/لکھنؤ: 26۔ڈسمبر
(سحر نیوز /سوشل میڈیا ڈیسک)

ریاست اتر پردیش کے کلی نگر کے اٹکونا گاؤں میں گزشتہ رات ایک شیر داخل ہوگیا۔گاؤں والوں کو آوارہ کتوں نے چوکنا کر دیا تھا جو ایک گھر کی دیوار پر بیٹھے شیر کو دیکھ کر بھونکتے رہے تھے۔بتایا جاتاہےکہ یہ شیر کل رات دو بجے پیلی بھیت ضلع کےٹائیگر ریزرو سےاس گاؤں میں داخل ہوگیا۔اس شیر کی اطلاع دئیے جانے کے فوری بعد محکمہ جنگلات کی ٹیموں نے جائے مقام پر پہنچ کر اس شیر کے اطراف جال لگا دئیے تاکہ یہ وہاں سے بھاگنے کی کوشش نہ کرے۔

آج صبح سے اس واقعہ کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔جس میں دیکھاجاسکتا ہےکہ اطراف و اکناف کے مکانات کی چھتوں پر اور جال/باڑ لگانے کے پیچھے ایک بہت بڑا ہجوم دیوار پر سوئے ہوئے شیر کی ویڈیوز بنانے میں مصروف ہے۔شیر کے ارد گرد کے علاقے کو جال کا استعمال کرتے ہوئے بند کر دیا گیا تھا تاکہ کوئی بھی شیر کے قریب تک پنچنے کی کوشش نہ بڑھ کر سکے۔

گاؤں والوں کےمطابق یہ شیر رات دو بجے سے دیوار پر سو رہا تھا اور جاگنےکےبعد بھی اپنے اطراف عوام کا ہجوم دیکھ کر بھی وہ وہاں سے نہیں ہلا اور نہ بھاگنے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اپنے اطراف عوام کےہجوم کو دیکھ کر بھی یہ شیر خوفزدہ نہیں ہوا اور تھوڑی تھوڑی دیر کے لیے نیند کے خراٹے لیتا اور کبھی اٹھ کر اپنے اطراف کا جائزہ لیتا پھر دیوار پر بیٹھ جاتا ہے یا سوجاتا ہے۔

اطلاعات کےمطابق پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو ہے اورضلع میں شیروں کے حملوں میں گزشتہ چار ماہ کے دؤران پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 2015 میں ٹائیگر ریزرو کے قیام کے بعد سے کم از کم چار درجن شیروں کے حملے کے واقعات درج ہوئے ہیں۔

گاؤں کے مکان کی دیوار پربلاء خوف وخطر آرام کے ساتھ بسیرا کرنےوالے اس جنگل کے بادشاہ شیر کو آج صبح محکمہ جنگلات کےعہدیداروں اور ٹیموں نے اس کو پکڑتےہوئے اس کے ارد گرد جمع عوام کی اس بڑی بھیڑسے اس کو راحت پہنچائی۔ڈرامائی طور پر اس شیر کو پکڑنے کی کوشش کے دؤران عہدیداروں نے شیر کو اس کی دم سے پکڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس کے خلاف جدوجہد کر رہا تھا۔ بعدازاں عہدیداروں نے اس شیر کو بیہوشی کا انجکشن دیا اور بیہوش ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم اس شیر کو پنجرے میں بند کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔

یہ بھی پڑھیں "

ایک لڑکی ٹریفک کے درمیان سڑک پر رقص کرنے میں مصروف، دو کروڑ سے زائد ویوز، سوشل میڈیا پر لائیک،شیئرز اور فالوورز حاصل کرنے کا جنون

وقارآباد زائداز 5 گھنٹوں تک شدید کہر اور شبنم کی لپیٹ میں، موسم انتہائی سرد، اننت گیری ہلز پر ہزاروں سیاحوں کا ہجوم

حیدرآباد سے اننت گیری ہلز آنے والے سیاحوں کی کار تالاب میں گرپڑی، ایک ہلاک، بشمول خاتون چار افراد محفوظ، اسپیکر اسمبلی کا دورہ