ایک لڑکی ٹریفک کے درمیان سڑک پر رقص کرنے میں مصروف، دو کروڑ سے زائد ویوز، سوشل میڈیا پر لائیک،شیئرز اور فالوورز حاصل کرنے کا جنون

ایک لڑکی ٹریفک کے درمیان رقص کرنے میں مصروف، دو کروڑ سے زائد ویوز
سوشل میڈیا پر لائیک، شیئرز اور فالوورز کے لیے نوجوانوں کی عجیب و غریب حرکتیں
چیئرمین تلنگانہ آر ٹی سی وی سی سجنار کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

حیدرآباد : 24۔ڈسمبر
(سحرنیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)

سوشل میڈیا کے اس دؤر میں اثر انداز کروانے کی کوشش کرنے والوں کو اکثر مختصر ویڈیوز یا انسٹاگرام ریلز Reels# کو عوام کے درمیان ہی ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ریلز Reels# بنانے کےجنون میں مصروف زیادہ تر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کومحض وائرل،شیئر،کمنٹس،لائیک اور اپنے فالوورز بڑھانے کےلیے خطرناک حرکتوں میں ملوث دیکھا جاتا ہے۔ٹرینوں کے ساتھ ریلز بنانے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوانے کی اطلاعات بھی اکثر آتی رہتی ہیں۔وہیں سمندروں اور ڈیمس پر ایسے جان لیوا حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں۔جہاں یہ ناسمجھ لوگ اپنی جان خطرہ میں ڈالتے ہیں وہیں دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔

بالخصوص انسٹاگرام پر ریلز کی مقبولیت اور اس کے ذریعہ پیسہ کمانے کے چکر میں بڑی عمر کے مرد و خواتین بھی ایسی عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر سوائے افسوس کے کچھ اور نہیں کیا جاسکتا۔اس پر اور زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسے ہی ویڈیوز اور ریلز پر ملین کی تعداد میں ویوز، لائیکس اور کمنٹس بھی آتے ہیں اور راتوں رات ان کے فالوورز کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔

ایسے میں گزشتہ دو دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا بالخصوص(” ایکس  X "(سابقہ ٹوئٹر) پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک لڑکی کو ٹریفک کے دوران سڑک کے بیچوں بیچ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو کس شہر کا ہے اس کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہوا ہے لیکن اس ویڈیو کو ایکس پر اب تک لاکھوں کی تعداد میں دیکھا گیا ہے۔جس پر سوشل میڈیا صارفین اس لڑکی کی اس حرکت پر شدید تنقید کرہے ہیں۔

اس 23 سیکنڈ کے ویڈیو کو ایکس پر مکیش نامی ہینڈل سے پوسٹ کرتے ہوئے اس کے کیاپشن میں لکھا ہے کہ”آج کل سماج کس رخ پر جارہا ہے؟ ” ۔ اس آئی ڈی پر اس ویڈیو کو ایک لاکھ 22 ہزار ویوز حاصل ہوئے ہیں۔

جبکہ اسی ویڈیو کو مکیش کی آئی ڈی سے راجہ بابو نامی ایک ایکس ہینڈل کی جانب سے شیئر کیاگیاہےجہاں اس ویڈیو کو ایک کروڑ 60 لاکھ سوشل میڈیا صارفین نےدیکھاہے اور اس پر ہزاروں لائیکس اورتنقیدی کمنٹس کیے گئے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ٹریفک سگنل گرنے کے بعد ٹریفک رک گئی ہے۔ایسے میں ایک لڑکی سڑک پر آجاتی ہے اور اپنے ہاتھوں میں موجود اسکول بیگ پھینک کر سڑک پر رقص کرنا شروع کردیتی ہے،حتی کہ سڑک پر لیٹ کر بھی رقص کرتی ہے۔ٹریفک کے آغاز کے باوجود یہ لڑکی اپنی اس حرکت کو جاری رکھتی ہے۔بعد میں اس ریل میں ایک ہندی گیت شامل کیا گیا ہے۔!!

اسی ویڈیوکو آج مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) وی سی سجنار آئی پی ایس نےبھی ٹوئٹ کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔وی سی سجنار کی ایکس پر ایسے ویڈیوز پر بہت زیادہ گہری نظر ہوتی ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ وی سی سجنار نےلکھا ہے کہ ” آج کے نوجوانوں پر انسٹاگرام ریلز اور یوٹیوب شارٹس کا پاگل پن سوار ہوا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔

وی سی سجنار نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ سماج کے کام آنے والے اور چار لوگوں کے لیے فائدہ مند کام کرتےہوئے ایک مثال بننےکے بجائے آج کے نوجوان سوشل میڈیا کے نشہ میں غرق ہوکر اپنی زندگیاں تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔”وی سی سجنار نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ”سوشل میڈیا پر راتوں رات مقبولیت حاصل کرنے کے لیے بیچ سڑک پر ایسی پاگل حرکتیں کرتے ہوئے دوسروں کو تکلیف دینا پتہ نہیں کیسا سکون ہے۔؟ "

قابل غور بات یہاں یہ ہےکہ مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن وی سی سجنار آئی پی ایس کی جانب سے ٹوئٹ کیےگئےاس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ دس ہزار سے زائدسوشل میڈیا صارفین نے دیکھاہے۔جبکہ صرف ایک ہزار صارفین نے لائیک کیا ہے وہیں ان کے اس ویڈیو کو 411 شیئر کیے گئے ہیں اور 200 صارفین نے مختلف کمنٹس کیے ہیں۔اس ویڈیو پر پل ہرٹ نامی ہینڈل سے کمنٹ کیا گیا ہے کہ ” جناب آپ کی جانب سے ٹوئٹ کیے گئے اس ویڈیو کو دیکھنے ہی زیادہ لوگ آئے ہیں۔پتہ نہیں کتنے لوگوں نے آپ کا کیاپشن پڑھا ہے۔؟ "

یہ بھی پڑھیں "

 

پرگی میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کے لیے فنڈ وقف بورڈ سے جاری کیا گیا ہے، بی جے پی کیوں منافرت پھیلانے میں مصروف ہے؟

 

وقارآباد، تانڈور اور پرگی میں گانجہ اور دیگر نشیلی اشیاء کی لعنت جاری، نوجوانوں اور طلبہ کو اس لت سے دور رکھنے کی شدید ضرورت