تانڈور کے بلدی انتخابات میں 19 وارڈس پر کامیابی کیساتھ کانگریس کی شاندار کامیابی
بی آر ایس کو 12 نشستوں پر کامیابی حاصل، مجلس اور بی جے پی کاکمزور مظاہرہ!
وقارآباد ضلع کی چار بلدیات کی صدارت پر کانگریس کا قبضہ یقینی !! پرگی میں حیرت انگیز نتیجہ
حیدرآباد؍تانڈور:13؍فروری (سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ میں 11؍فروری کو ہونے والی ووٹنگ کے بیالٹ باکس آج کھولے گئے جس کے بعد ریاست کی 116؍ بلدیات اور 7؍میونسپل کارپوریشنس میں برسراقتدار کانگریس نے شاندار کامیابی درج کر وائی ہے۔
وقارآباد ضلع میں موجود چار بلدیات وقارآباد،تانڈور،کوڑنگل اور پرگی میں کانگریس نے شاندار جیت درج کروائی ہے اور امکان قوی ہیکہ وہ ان بلدیات کے صدورنشین بلدیہ کے عہدوں پر بھی باآسانی کامیابی حاصل کرلے گی۔!
چیف منسٹر ریونت ریڈی ریاست میں وقارآباد ضلع کی نمائندگی ضلع کےحلقہ اسمبلی کوڑنگل سے کرتے ہیں جہاں کی 12؍رکنی بلدیہ میں کانگریس نے 10؍بلدی حلقوں میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ وہاں کل مجلس اتحادالمسلمین اور بی آر ایس پارٹی کو ایک، ایک بلدی حلقہ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
وقارآباد ضلع کی بلدیہ تانڈور کے 36 بلدی حلقوں کے لیے آج صبح 8 بجے سے سینٹ مارکس جوبلی اسکول، تانڈور میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز کیا گیا جس کا سلسلہ شام تک جاری ہے۔انتخابی نتائج جاننے کے لیے عوام میں بہت زیادہ تجسس بھی دیکھا گیا۔
وقارآباد ضلع کے تانڈور میں کانگریس نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 19؍بلدی حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے جو کہ 36؍رکنی بلدیہ تانڈور کے عہدہ صدارت کے حصول کے لیے معاون ہے اور کانگریس کو کسی اور پارٹی کی تائید پر منحصر نہیں ہونا پڑے گا وہ تن تنہا اپنے صدرنشین اور نائب صدرنشین بلدیہ کا انتخاب کرسکتی ہے ۔
جبکہ تانڈور میں بی آر ایس نے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے 12؍حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے، وہیں بی جے پی جس نے 2020ء کے بلدی انتخابات میں سات حلقوں میں کامیابی حاصل کی تھی اب تین حلقوں میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔اسی طرح کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کا مظاہرہ انتہائی مایوس کن رہا جس کے ایک امیدوار نے کامیابی درج کروائی ہے، وہیں ایک آزاد امیدوار خاتون بھی کامیاب ہوئی ہیں۔
وقارآباد ضلع کے18؍رکنی پرگی کی بلدیہ کا نتیجہ حیران کن برآمد ہوا ہے جہاں کانگریس اور بی آر ایس کے 8,8 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وہیں دو آزاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔پرگی بلدیہ کی صدارت کے عہدہ کے حصول کے لیے 10؍کا جادوئی ہندسہ ضروری ہے تو ان دونوں آزاد امیدواروں کی اہمیت بڑھ گئی ہے دیکھناہوگاکہ وہ کونسی پارٹی میں شامل ہوتے ہیں۔!!
36؍رکنی بلدیہ تانڈور کے انتخابات میں خواتین نےریکارڈ تعداد میں کامیابی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 20؍حلقوں میں اپنی کامیابی کا پرچم بلند کیا ہے۔کامیاب شدہ ان خواتین اور پارٹیوں کی تفصیلات یہ ہیں۔
1)۔ دانا سری ناگ لکشمی۔ (بی آر ایس ،بلدی حلقہ نمبر ایک)
2) ۔ پرتی اوشامزدوی۔ (کانگریس ،بلدی حلقہ نمبر2)
3)۔ طیبہ سلطانہ ۔ (کانگریس ، بلدی حلقہ نمبر3)
4)۔ شیخ مہر النساء بیگم۔ (کانگریس ، بلدی حلقہ نمبر 4)
5)۔ زینت بیگم ۔ (بلدی حلقہ 5، آزاد امیدوار)
6)۔ پٹلولا دیپا نرسملو۔ ( بی آر ایس ، بلدی حلقہ نمبر 9)
7)۔ ماہیہ انجم۔ (کانگریس ، بلدی حلقہ نمبر14)
8) ۔ نارا سری لتا ۔ (کانگریس ، بلدی حلقہ نمبر16)
9) ۔ ثنا تبسم ۔ (کانگریس ، بلدی حلقہ نمبر 17)
10)۔ صبا فاطمہ ۔ (کانگریس ، بلدی حلقہ نمبر21)
11)۔ نصیرا بانو ۔ ( بی آر ایس ،بلدی حلقہ نمبر 25)
12) ۔ این ویشالی گوڑ ۔ ( کانگریس ، بلدی حلقہ نمبر 26)
13) ۔ یو ۔سواروپا ۔ (کانگریس ،بلدی حلقہ نمبر27)
14) ۔ معراج بیگم ۔ (کانگریس ، بلدی حلقہ 30)
15)۔ مہیشوری سنتوش۔ (بی آر ایس ، بلدی حلقہ نمبر32)
16) ۔ پٹیل سپریتا (بی آرایس ، بلدی حلقہ نمبر34)
17 (۔ افشا مینا ۔ ( کانگریس ، بلدی حلقہ 35)
18 (۔ روپا پٹیل ۔ ( بی آر ایس ، بلدی حلقہ نمبر36ٌ(
19)۔پ ٹلولا نیرجا ۔ (کانگریس ، بلدی حلقہ نمبر12)
20)۔ نوینا (بی آر ایس ، بلدی حلقہ نمبر 20)۔ شامل ہیں۔
ان خواتین کے علاوہ
بلدی حلقہ : 6 سے بی آر ایس امیدوار انیل کمار بویا۔
بلدی حلقہ : 7 سے بی آر ایس امیدوارشیخ ارشاد احمد۔
بلدی حلقہ: 8 سے بی آر ایس امیدوار محمد جاوید۔
بلدی حلقہ: 10 سے کانگریس امیدواراللہ پور سری کانت۔
بلدی حلقہ : 11 سے کانگریس امیدواربنٹو وینو گوپال۔
بلدی حلقہ : 13 سے بی آر ایس امیدوار کورا سریش۔
بلدی حلقہ : 15 سے کانگریس امیدوار دیوٹی ایلپا۔
بلدی حلقہ: 18 سے مجلس کے امیدوار معز احمد خان۔
بلدی حلقہ: 19 سے کانگریس امیدوار جنٹ پلی وینکٹیش۔
بلدی حلقہ : 22 سے کانگریس امیدوارمنا پورم راما کرشنا۔
بلدی حلقہ : 23 سے بی جے پی کے امیدواراے۔کرن۔
بلدی حلقہ : 24 سے کانگریس کے امیدوار اے ۔بالا کرشنا ریڈی۔
بلدی حلقہ : 28 سے بی جے پی کے امیدوار ناگارام ملیشم۔
بلدی حلقہ: 29 سے کانگریس کے امیدوار عبدالرزاق۔
بلدی حلقہ : 31 سے بی آر ایس کے امیدوار اے۔ یوگانند۔
بلدی حلقہ: 33 سے بی جے پی کے امیدوار سری کانت ریڈی۔
نے بھی اپنی کامیابی درج کروائی ہے۔




بلدیہ تانڈور کے تمام 36 منتخب امیدواروں کی فہرست۔ Credit : Tanduri Dil Se | Facebook Page

کانگریس کے کامیاب امیدوار


