تانڈور کے بلدی حدود اور دیگر منڈلات میں کل 6 فروری کو برقی سربراہی بند رہے گی

تانڈور کے بلدی حدود اور دیگر منڈلات میں
کل 6 فروری کو برقی سربراہی بند رہے گی

وقارآباد/تانڈور: 05۔فروری (سحرنیوزڈاٹ کام)

ڈی ای ای محکمہ برقی تانڈور وائی۔وینکنا کی اطلاع کے بموجب کل 6 فروری،بروز اتوار تانڈور کے بلدی حدود میں برقی سربراہی بند رہے گی  تانڈور میں موجود KV 220/132/33 برقی سب اسٹیشن کے مرمتی کاموں اور دیکھ بھال کی غرض سے برقی سربراہی بندکی جارہی ہے۔

کل اتوار کی صبح 10بجے سے شام 5 بجے تک تانڈور کے تمام بلدی حلقہ جات حدود میں موجود علاقوں،قدیم تانڈور کے تمام علاقوں،گرین سٹی کالونی،مانک نگر اور ایپا نگر کے بشمول کوڑنگل روڈ،موضع کوکٹ تک،حیدرآباد روڈ پر موجود اندرماں کالونی اور راجیو گروہا کالونی سمیت خوانجہ پور تک بھی برقی سربراہی بند رہے گی۔

وہیں ظہیرآباد روڈ پر این ٹی آر نگر کالونی،وجئے نگر کالونی کے علاوہ موضع انتارام تک،چنگیز پور روڈ،چنگیز پور،ایلمکنہ کے بشمول گوتاپور روڈ پر ریلائنس پٹرول پمپ، تانڈور منڈل میں موجود کوٹا باسپلی،ملکاپور،کرنکوٹ،پدیمول منڈل کے مواضعات تٹے پلی،ممباپور،اندور سب اسٹیشن ایریا،بنٹارام منڈل، کوٹ پلی منڈل،یالال منڈل،مواضعات کوکٹ،باگے پلی سب اسٹیشن ایریا کے تحت موجود تمام مواضعات اور کالونیز میں برقی سربراہی بند رہے گی۔