حیدرآباد ایئر پورٹ پر 3 کروڑ 36 لاکھ روپئے مالیتی ساڑھے تین کلو سونا ضبط
کویت سےاسمگلنگ میں ملوث تین افراد گرفتار، ڈی آر آئی کی کامیاب کارروائی
حیدرآباد : 18۔ستمبر(سحر نیوز ڈاٹ کام /ایجنسیز)
ڈائرکٹویٹ آف انٹلیجنس (DRI#) کے عہدیداروں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 3 کلو 38گرام اسمگل شدہ سونا ضبط کرلیا، جس کی مالیت 3 کروڑ 36 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI)، حیدرآباد زون یونٹ (HZU#)کے عہدیداروں نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کویت سے حیدرآباد آنے والے مسافروں کی جانب سےسونے کی اسمگلنگ کی دو کوششوں کو کامیابی کیساتھ ناکام بنا دیا۔ان میں سے ایک نے سونا کو استری میں چھپاکر منتقل کیا تھا۔
مخصوص انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 22 اگست 2025 کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سخت نگرانی کی جارہی تھی۔عہدیداروں نے سامان کے دو مشتبہ بیاگوں کی نشاندہی کی جن کےبارے میں خیال کیاگیا تھا کہ اسی میں سونا چھپا کر لایا گیا ہوگا۔تاہم کوئی بھی مسافر اس سامان کو حاصل کرنے نہیں پہنچا۔
بعدازاں ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج نے تصدیق کی کہ مسافروں نے سامان جان بوجھ کر چھوڑا تھا۔ایک سامان کی جانچ پڑتال پر، 1261.800 گرام اسمگل شدہ سونا (جس کی قیمت ایک کروڑ 25 لاکھ روپئے ہے) پایا گیا جسے اسے ضبط کر لیا گیا۔وہ مسافر جس نے سامان چھوڑ دیا تھا اس کی شناخت آندھرا پردیش کےضلع انامایا کے ساکن کی حیثیت سے کی گئی۔
16 ستمبر 2025 کو ڈی آر آئی کی ایک ٹیم نے جال بچھا کر اسے اس وقت روک لیا جب وہ حیدرآباد جا رہا تھا۔ اپنے بیان میں اس نے اس شخص کی شناخت ظاہر کی جس نے اسے کویت میں سونا پر مشتمل یہ سامان دیا تھا۔فوری تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی کہ کویت میں بیاگ حوالے کرنے والا ہندوستان واپس آ گیا تھا اور آندھراپریش کے کڈپہ میں مقیم تھا اور اس کی نگرانی پر معلوم ہوا کہ وہ حیدرآباد کی جانب ہی آ رہا ہے۔
قریبی ٹول پلازہ پر نگرانی رکھی گئی تھی جہاں 17 ستمبر کو کامیابی کیساتھ اس کو گرفتار کرلیا گیا۔ان دونوں افراد نے سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔دوسرے سامان کی تفصیلی جانچ پر پتہ چلاکہ انہوں نے سونا ہوشیاری کیساتھ استری میں چھپا کر رکھا تھا اور اس کو مختلف دھاتی اشیا میں لپیٹا گیا تھا تاکہ ایئر پورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں کو شک و شبہ نہ ہواس استری سے 2 کروڑ 11 لاکھ روپئے مالیتی 2117.800 گرام سونا برآمد کر کے ضبط کرلیا۔
اس کوشش میں ملوث مسافر کا بعد میں وائی ایس آر کڈپہ ضلع، آندھرا پردیش سے سراغ لگایا گیا اور اسے 17 ستمبر 2025 کو ڈی آر آئی کے عہدیداروں نے پکڑلیا۔ ملزم نے سونے کی اسمگلنگ میں اپنے کردار کا اعتراف بھی کیا۔اسمگلنگ کے ان دونوں معاملات میں جملہ 3379.600 گرام سونا ضبط کیا گیا، جس کی جملہ مالیت 3 کروڑ 36 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔
ان تینوں ملزمین کو کسٹم ایکٹ 1962 کی دفعات کے تحت گرفتار کرکے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اس اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورکس کے ممکنہ روابط کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اس اسمگلنگ معاملہ کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے
جمعرات کی شام حیدرآباد میں دھواں دھار بارش
” یہ بھی پڑھیں "
حسرت جئے پوری، بس کنڈاکٹر سے گیت کار تک کا سفر
دو فلم فیئر ایوارڈ یافتہ، 2,000 سے زائدمقبول گیتوں کے خالق
مضمون اور ویڈیو لنکس اس لنک پر ⬇️