ساڑھے سات لاکھ روپئے کی رشوت لیتے ہوئے چار عہدیدار اے سی بی کے شکنجے میں
حیدرآباد/رنگاریڈی: 29۔جنوری(سحرنیوز ڈاٹ کام) کل ہی عادل آبا د میں اسسٹنٹ انجنیئرمحکمہ پنچایت راج اور ضلع وقارآباد کے تانڈور میں محکمہ برقی کے کمپیوٹر آپریٹر کواینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) کے عہدیداروں کی ٹیم نے رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا تھا ۔اسکے دوسرے ہی دن آج حیدرآبادکے مضافاتی ضلع رنگاریڈی میں اے سی بی کی کارروائی میں ایک ہی معاملہ میں ساڑھے سات لاکھ روپیوں کی رشوت کی رقم الگ الگ قبول کرتے ہوئے چار عہدیدار دبوچ لیے گئے ۔

مہیشورم دفتر ایم پی ڈی او اورمنسان پلی کے دفترگرام پنچایت میں آج اینٹی کرپشن بیورو کے دھاؤں کے دؤران منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر سرینواس دولاکھ روپئے نقد رشوت لیتے ہوئے جبکہ ساڑھے پانچ لاکھ روپئے کی رشوت لیتے ہوئے پنچایت سیکریٹری گیتا ،سرپنچ کے شوہر رمیش اور نائب سرپنچ کو اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔
بتایا جاتا ہیکہ ساڑھے پانچ ایکڑ اراضی کیلئے لے آؤٹ کی منظوری دینے کیلئے ان تمام عہدیداروں نے مالک ارا ضی سے ساڑھے سات لاکھ روپئے کی رشوت طلب اور قبول کررہے تھے کہ اے سی بی کے شکنجہ میں پھنس گئے۔

